Zindagi guzarne ka Raaz
Zindagi guzarne ka Raaz
زندگی جینے کی راز
اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ ہر چیز آپ کے ہاتھ سے نکل رہی ہے
اور حالات آپ کے موافق نہیں ہیں
تو ایک دفعہ اُس درخت کے بارے میں ضرور سوچنا
جو ایک ایک کر کے اپنے تمام پتے کھو دیتا ہے
لیکن پھر بھی کھڑا رہتا ہے اِس اُمید پر کہ
بہار کے دن آئیں گے
کبھی کسی کو یہ مت بتائیں کہ اس کا ہونا آپ کیلئے
کتنا ضروری ہے خاموش رہیں، اُمیدیں نہ لگائیں
خدشات بڑھ جائیں گے
بے سکونی رگوں میں اذیت بن کر ناچے گی
کبھی کسی کو اپنے جینے کی وجہ نہ بنائیں
[ads2]
اگر دُکھی ہو تو لوگوں سے بہت سنبھل کر رہنا
یہ غم میں شریک ہونے کے بہانے سودا کرنے آئیں گے
اپنے اندر پرندے کی طرح عاجزی پیدا کرو
جو آسمان کی بلندیوں کو چھو کر بھی
گردن جھکا کر رکھتا ہے
اور بے شک عاجزی خدا کو پسند ہے
غلط فہمی اور بد گمانی پیدا کر کے دوسرے سے
بدظن ہونے کی بجائے آمنے سامنے بیٹھ کر
غلط فہمیوں کو دور کر لینا چاہیے
بہت سی باتیں ویسی نہیں ہوتی جیسی ہمیں نظر آتی ہیں
تصویر کا دوسرا رخ دیکھنا بہت ضروری ہے
ورنہ اصل بات ہمیشہ نظروں سے اوجھل رہتی ہے
بہترین لوگ بہترین نیت رکھتے ہیں
جس کی وجہ سے رب اُن کے تمام کاموں کو سنوار دیتا ہے
اور جس کام کو رب سنوار دے اُسے کوئی کیسے بگاڑ سکتا ہے!!
[ads4]
اگر آپ کو روکنے ٹوکنے والا،ڈانٹ ڈپٹ کرنے والا
اور آپ کی اصلاح کرنے والا کوئی موجود ہے تو
اللہ کا شکر ادا کریں
کیونکہ جس باغ کا مالی نہ ہو، وہ باغ بہت جلد اُجڑ جاتا ہے
کبھی اپنے دوست کی سچائی کا امتحان نہ لو
ہو سکتا ہے وہ اُس وقت مجبور ہو اور
تم ایک اچھا دوست کھو دو!!
زندگی میں وہی لوگ انمول ہیں
جو خیر کی خبر دیتے ہیں
پریشانی میں دلاسہ اور بھروسہ دیتے ہیں
عقل کی بات کرتے ہیں
ہمیشہ تنہائی میں اصلاح کرتے ہیں
کوئی لالچ نہیں رکھتے ایسے لوگ
قیمت سے نہیں قسمت سے ملتے ہیں
زندگی کے چار خطرناک قاتل
زیادہ سوچنے سے خوشیوں کا قتل ہوتا ہے
خوف کی وجہ سے حوصلے کا قتل ہوتا ہے
جھوٹ بولنے سے اعتماد کا قتل ہوتا ہے
شک کرنے سے رشتوں کا قتل ہوتا ہے
ہمیشہ کیلئے کچھ بھی نہیں ہوتا
آپنے آپ کو دباؤ کا شکار نہ بنائیں
کچھ بھی ہو، کیسے ہی بُرے حالات کیوں نہ ہوں
وہ بدلیں گے۔۔۔۔اور ضرور بدلیں گے
وقت نے ایک ہی بات سکھائی ہے
ہر تعلق، رشتہ، ناطہ تب تک زندہ ہے
جب تک آپ دوسرے کے معیار اور
توقعات پر پورا اُترتے رہیں
یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ
آپ کی بات کو توجہ آپ کی
حیثیت دیکھ کر ملتی ہے
محبت کیلئے کبھی بھیک مت مانگو
محبت دینے والے بنو!
خوبصورت لوگ، ہمیشہ خوبصورت نہیں رہتے
لیکن اچھے لوگ ہمیشہ خوبصورت اور اچھے رہتے ہیں
مشورہ ہمیشہ مضبوط لوگوں سے کریں
اگر کمزور لوگوں سے مشورہ کریں گے تو
وہ آپ کا نہ صرف ڈر بڑھا دیں گے
بلکہ آپ کے اندر نئے ڈر بھی ڈال دیں گے
مشکل وقت میں ہمیشہ دُعا کیا کریں
کیونکہ جہاں انسان کا حوصلہ ختم ہو جاتا ہے
وہاں سے خدا کی رحمت شروع ہو جاتی ہے
اگر کسی نے تمہاری راہ میں کانٹے بچھائے ہیں تو
تم اُن کانٹوں کو ہٹا دو
کیونکہ اگر تم نے جواب میں کانٹے بچھائے تو
یہ دُنیا کانٹوں سے بھر جائے گی
تین خوبیاں انسان کو باکمال بنا دیتی ہیں
ٹھنڈا دماغ،میٹھی زبان اور نرم دل
جو اچھا لگتا ہے اسے غور سے مت دیکھو
کہیں ایسا نہ ہو کوئی بُرائی نکل آئے
جو بُرا لگتا ہے اسے غور سے دیکھو ممکن ہے
کوئی اچھا نظر آجائے
[ads3]
خوشگوار اور مطئمن زندگی گزارنا چاہتے ہیں
تو لوگوں سے نہ جیتیں بلکہ ان کے دل جیتیں
لوگوں پر نہ ہنسیں بلکہ اُن کے ساتھ ہنسیں
اپنے گھر کی باتیں باہر کے لوگوں کو نہ بتاؤ
تمہاری غیر موجودی میں لوگ تمہارا مذاق اُڑائیں گے
اپنے ارد گر د کے لوگوں سے ہمیشہ
خوش اخلاقی سے بات کریں
ناجانے جن سے آپ سختی سے مخاطب ہوں
وہ زندگی کے کس تکلیف دہ مقام سے گزر رہا ہو