Positive life quotes

Masbat Tarze Zindagi Aur Kamyabi!!

Masbat Tarze Zindagi Aur Kamyabi

Masbat Tarze Zindagi Aur Kamyabi

مثبت طرز زندگی اور کامیابی

Tumhara Masbat Rawaya ,Tumhain KaMyabi Ki taraf lay ker jata hai,na Keh Tumhari Maharat aur Qabliyat

تمہارا مثبت رویہ تمہیں کامیابی کی طرف لیکر جاتا ہے۔ نہ کہ تمہاری قابلیت اور مہارت
(Mark Zuckerberg)
 
Your positive actions combined with positive thinking result in success    
(Shiv Khera)

Masbat Tarze Zindagi Aur Kamyabi

            زندگی میں کامیا بی حا صل کرنے کیلئے قا بلیت کے ساتھ ساتھ مثبت سوچ اور طرزِ زندگی بے حد ا ہمیت کی حا مل ہے۔ آ جکل دَنیا میں مثبت سوچ کو فروغ دینے کیلئے بہت سے سیمینا ر اورپر و گرام منعقد کیے جارہے ہیں۔ اکثر ہمیں پتہ ہی نہیں ہو تا کہ ہم مثبت سوچ اور طرزِعمل کے مالک ہیں یا منفی۔ اگر ہمیں پتہ چل جائے کہ ہم منفی سوچ کے مالک ہیں تو کوشش کرکے ہم اس کو مثبت سوچ میں بدل سکتے ہیں۔

1 2

۔ منفی سوچ والا شخص کہے گا کہ آدھا گلاس خالی ہے جبکہ مثبت سوچ والا شخص کہے گا کہ آدھا گلاس بھرا ہو ہے۔ مثبت سوچ والا شخص کہے گا کہ درخت پھو لوں سے بھر ا ہو ا ہے لیکن منفی سوچ والے کو کانٹے ہی کانٹے نظر آئیں گے منفی سوچ والا شخص مشکلا ت کو دیکھتا ہے جبکہ مثبت سوچ والا شخص، مشکلا ت میں چُھپے مواقعے ڈھو نڈ لیتا ہے

Masbat Tarze Zindagi Aur Kamyabi

Appleکمپنی کے بانی سٹیو جابز کو جب اُس کے کاروباری شراکت دار نے کمپنی سے نکال دیا تو اُس کے پا س کچھ بھی نہ تھا۔ دوتین ماہ انتہا ئی پریشانی کے عالم میں گزرے لیکن پھر اُس نے ایک ایسی کمپنی کی بنیا د رکھی جس نے آ گے چل کر دُنیا کی بڑ ی کمپنیو ں میں سے ایک بننا تھا۔ مثبت سوچ والا شخص کہتا ہے کہ جو ہو تاہے اچھے کیلئے ہو تا ہے کیو نکہ وہ اُ س سے اچھا ئی کا پہلو ڈھو نڈ لیتا ہے۔


ٹو نی رابنز(Tony Robbins) جو دُنیا کے بہترین مصنفین میں شمار ہوتے ہیں  ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ جو ہو تا ہے وہ اہم نہیں، ہم اُس سے اپنے زندگی کیلئے جونتائج نکالتے ہیں وہ زیادہ اہمیت کے حا مل ہیں۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والا اینڈریو کارنیگی  جو ایک دور میں دنیا کا امیر ترین آدمی رہا ہے۔ جو ابتدا ء میں بالکل غریب انساِن تھا، وہ یہ کہتا ہے زندگی میںمثبت پہلو ڈھونڈ نا ایسے ہی ہے جیسے مٹی میں سونا تلاش کر نا لیکن سونا تلاش کرنے والے کی نظر اگر صرِف سونے پر ہے تو اُ سے ہزاروں من مٹی نظر نہیں آئے گی اور نہ ہی اُس کا راستہ روک پائے گی۔ نہ صر ف مثبت طرزِ عمل اپنانا
 بلکہ اپنے آپ کو منفی ما حول اور عنا صر سے بھی بچا نا ہے۔

اس دنیا میں برُ ائی خود بخود ہی پھیل جا تی ہے اور اچھا ئی کو ہمیں پھیلانا پڑ تا ہے۔ مثبت رویہ اپنا نے کی مثال ایسے ہے جیسے آ پ پہا ڑ پر چڑھ رہے ہو ں۔ پہا ڑ پر چڑھنا مشکل ہے لیکن ایک ایک قدم پر اُونچا ئی ملتی ہے۔ منفی طرزِ عمل کی مثال پہا ڑ سے نیچے اُتر نے کی ہے جس طر ح ایک قدم اٹھا ئیں تو باقی خود بخود ہی اٹھتے چلے جائیں گے۔

رابرٹ  فلٹن (Robert Fullton)نے جب پہلی مر تبہ بھاپ سے چلنے والی کشتی تیا رکی اور دریائے ہڈسن پر اُس کا تجر بہ کرنے لگا تو منفی سوچ رکھنے والوں نے شور مچایا کہ یہ کشتی نہیں چلے گی۔ لیکن جب کشتی چلنے لگی تو اَنہوں نے پھر شور مچایا کہ یہ اب رُکے گی نہیں تو وہ کشتی رُ ک بھی گئی۔ اس طرح منفی سوچ رکھنے والوں
 کو مَنہ کی کھا نی پڑی اور مثبت سوچ رکھنے والوں کی جیت ہوئی۔

منفی سوچوں سے بچنے کیلئے ہمیں اپنے اردگرد کے ما حول کو بھی مثبت بنانا ہوگا۔ اگر ہمارا حلقہ احباب منفی سوچوں کا مالک ہے تو اُس کا اثر ہمارے اوپر بھی لازما ً پڑے گا۔ جیسے آ پ آ گ کے قریب بھی بیٹھیں اور یہ سوچیں کہ آگ کی گرمائش آ پ تک نہیں پہنچے گی تو اس کی حقیقت شیخ چلی کی ہوائی قلعوں سے بڑھ کر اورکچھ نہیں ہو گی۔

Similar Posts