Waqat Aur Zindagi !!
Waqat Aur Zindagi
Waqat Aur Zindagi !!
گھڑی کومت دیکھواُسے اپنا کام کرنے دو۔ تم اپنا کام جاری رکھو
Sam Levenson
Until we manage time, we can manage nothing else (Peter Drucker)
وقت کو ذرہ وقت دہ
وقت آنے پر وقت خود ہی بدل جائے گا
اگر وقت کو تو نے وقت نہ دیا
تو وقت آنے پر وقت تجھے کُچل جا ئے گا
لو گ کہتے ہیں وقت ضا ئع نہ کرو، وقت بہت قیمتی چیز ہے، میں کہتا ہو ں وقت ضا ئع نہ کر و، وقت زندگی ہے اور زندگی انمو ل شے ہے جس کی قیمت ادا ہو ہی نہیں سکتی۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے ہم کسی مر ے ہو ئے آ دمی کو زندہ نہیں کر سکتے ا سی طر ح ہم گزرے ہو ئے لمحا ت کو واپس نہیں لا سکتے۔
گیا وقت پھر ہا تھ آتا نہیں
صد ا عیش دوراں دِکھا تا نہیں
جیسے بہتے ہو ئے پا نی کو روک تو نہیں سکتے لیکن اُس کو ایک مخصوص سمت دے سکتے ہیں۔ اسی طرح ہم وقت کے دھا رے کوت(Positive) اور تخلیقی کاموں میں استعما ل کر سکتے ہیں۔ یہ قدرت کا واضح انصا ف ہے کہ وہ ہر انسان کو ایک دن میں 86400 سیکنڈ عطا کر تی ہے
اب یہ انسا ن کی مر ضی ہے کہ وہ اُن انمو ل لمحات کو ضا ئع کر دے یا اُسے استعمال میں لا کر نہ صر ف اپنی
زندگی میں بلکہ اس پورے کا ئنا ت میں رنگ بھر دے۔
دوستو! ہمار ی زندگی سالوں پہ محیط ہے لیکن سا لو ں کا سفر بھی مائیکر و سیکنڈز سے ہی شروع ہو تا ہے۔ کہتے ہیں کہ اگر سال کی اہمیت کا اندازہ لگانا ہوتو اُس طالب علم سے پوچھو جو سال کے اختتام پر امتحانا ت میں کامیا بی سے ہمکنا ر نہ ہو سکا اور اُس کے باقی دوست اگلی کلا سوں میں چلے گئے
دل میں خدمت کا جذبہ ہونا چاہئے
ایک ماہ کی اہمیت اس ملازم سے پو چھیں جو ایک ما ہ تک اس اُمید سے
کا م کر تا ہے کہ مہینے کے اختتام پر اسے تنخوا ہ ملے گی اور وہ بچوں کی وردیاں اور ساما ن خرید ے گا اور فیس بھی ادا کر ے گا، لیکن اُسے مہینے کے آ خر میں تنخواہ نہ ملنے کے باعث اُس کی زندگی میں ایک بھو نچا ل سا آ جائے گا۔
ایک دن کی افادیت اُس مزدور سے پوچھیے جو دن سارا اُس اُمید میں کسی ایسے چو ک پر کھڑ ا رہتا ہے جہاں اور بھی بہت سے مزدور کھڑے کسی گاڑی والے کا انتظار کر رہے ہو تے ہیں کہ کوئی آئے اورہم اُس کے ساتھ
جا کر کام کریں اور شام کو بچوں کے کھانے کیلئے کچھ لے کر جائیں۔ لیکن اگر مزدور کو صبح سے شام صرف انتظار کی کرب ناک اذیت سے گزر نا پڑے اور شام کو اُس کے پاس وہ روٹی بھی نہ ہو جو وہ گھر سے باندھ کر لایا تھا، وہ مزدور آپ کو بتائے گا کہ زندگی کا ایک دن کِس قدر اہمیت کا حامِل ہے۔
اگر گھنٹے کی اہمیت کا اندازہ لگا نا ہو تو کبھی کسی کا شدت سے ایک گھنٹہ انتظار کیجئے، آ پ محسوس کریں گے کہ ایک گھنٹہ صدیو ں سے بھی لمبا ہو گیاہے۔
ایک منٹ بھی اہم ہے؟
جی ہا ں! ایک منٹ بھی ہے، یا د کیجئے جب آپ بھاگتے ہوئے اسٹیشن پر پہچنے تو پتہ چلا کہ گاڑی ایک منٹ پہلے ہی اسٹیشن سے جا چکی ہے اور اب آپ کا طے شدہ سارا شیڈ ول ڈسٹرب (Disturb) ہو گیاہے۔
ایک سیکنڈ بھی آپ کی زندگی بہت اہم کر دار ادا کر سکتا ہے۔ کالج کے دور کی با ت ہے کہ میں ایک دفعہ بہت جلدی میں تھا، کہیں پہنچنا تھا، میں سڑک عبور کر رہا تھا کہ اچانک تیز ی سے آتی ہوئی ایک گاڑی نمودار ہوئی اور میں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی، تب مجھے waqat aur zindagi اندازہ ہو ا کہ ایک سیکنڈ بھی آپ کی زندگی میں کتنا فیصلہ کُن کردار ادا کر سکتا ہے۔
بات یہاں پر ہی ختم نہیں ہو تی، مائیکرو سکینڈ ز بھی دُنیا کی تاریخ بدلنے کی قوت لئے ہو ئے ہیں۔وہ کیسے؟ وہ ایسے کہ جب اتھلیٹکس کا عالمی مقابلہ ہو تا ہے تو دوڑ میں عالمی چیمپیئن (World Champion)اکثر مائیکرو سکینڈ ز سے ہی جیت کر ہیر و بنتا ہے۔
دوستو! اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم کامیا بی و کامرانی سے ہمکنار ہو ں تو ہمیں مائیکرو سکینڈ ز کو بھی اہمیت دینا ہو گی کیونکہ صدیا ں بھی مائیکر و سکینڈز سے ہی مل کر بنتی ہیں
waqat aur zindagi