21 Best Quotes about Friendship in Urdu
21 Best Quotes about Friendship in Urdu
دوست کی اہمیت
حضرت علی سے کسی نے پوچھا دوست اور بھائی میں کیا فرق ہے ؟ تو آپ نے فرمایا بھائی سونا ہے اور دوست ہیرا ہے ۔اُس شخص نے پھر پوچھا حضرت آپ نے بھائی کو کم قیمت بنا دیا اور دوست کے بیش قیمت ایسا کیوں؟ پھر آپ نے فرمایا کہ اگر سونا ٹوٹ بھی جائے تب بھی اُسے پگھلا کر دوبارہ ویسی ہی شکل میں لا جا سکتا مگر ہیرے میں معمولی سی دراڑ بھی پڑھ جائے تو بھی وہ پہلے والی حالات میں نہیں آ سکتا۔
دوستی ایک ایسا انمول رشتہ ہے جس میں سارے رشتے ڈھل جاتے ہیں آپ جو معمولات اپنے والدین ،بھائی،بہن ،رشتےدار سے نہیں کہہ سکتے وہ معمولات اپنے دوست سے کہہ دیتے ہیں چاہے وہ راز کی باتیں ہی کیوں نہ ہوں۔
ایک سچا دوست آئینہ کی طرح ہوتا ہے جس میں آپ خود کو دیکھتے ہیں دوست آپ کی پہچان ہوتے ہیں اگر آپ کے دوست اچھے ہیں اور آپ میں کوئی کمی ہے تب بھی لوگ آپ کو اچھا ہی جانتے ہیں اور اگر آپ اچھے ہیں اور آپ کے دوست بُرے ہیں تو آپ ہی بُرے ہی پہچانے جاتے ہیں کسی نے کیا خوب کہا ہے” جیسی سنگت ویسا پھل “اسلیئے اپنے دوست سوچ سمجھ کر بنانے چاہیے ۔
دوست سے بڑھ کر اس دُنیا میں کوئی اور رشتہ مضبوط نہیں ۔اگر دوستی ماں اور بیٹی کی ہے تو بیٹی ہر بات ماں سے شئیر کرے۔اگر باپ اور بیٹے میں ہے تو بیٹا ہر بات شئیر کرے گا۔اگر دوستی بہنوں اور بھائیوں میں ہے تو بھائی بہن سے اور بہن سے بھائی سے ہر مسلے پر بات کر لیتی ہے ۔
مگر ایک بات ہمیشہ یار رکھنا جیسے میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ دوستی ہمیشہ سوچ سمجھ کر کرنا کیوں دوست آپ کا تعارف بن جاتے ہیں کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ” ایسے دوست سے ہاتھ دھو لینا ہی بہتر ہے جو آپ کے دُشمنوں کے ساتھ اُٹھتا ،بیٹھتا ہو”اور دوست نما دُشمن بہت خطر ناک ہوتا ہے کیوں وہ آپ کی کمزوریوں سے اچھی طرح واقف ہوتا ہے اور آپ کوجتنا وہ نقصان پہنچا سکتا ہے اتنا ایک دُشمن نہیں پہنچا سکتا ۔
کہتے ہیں کہ” دُشمن کو ہزار موقع دو کہ وہ دوست بن جائے مگردوست کو ایک موقع بھی مت دو کہ وہ دُشمن بن جائے “
اپنے دوست کی تعریف اُ س کی غیر موجودگی میں کرو اور تنقید اُ س کے سامنے یہی سچے دوست کی پہچان ہے دوست کے باتیں کڑوے ضرور ہوسکتی ہیں مگر زہریلی نہیں اور دوا ہمیشہ کڑوی ہی اثر کرتی ہے
21 Best Quotes about Friendship in Urdu
21 Best Quotes دوستی پر 21 بہترین اقوال زریں
کاش کوئی ایسا ہو جو گلے لگا کر کہے او پاگل رویا نہ کر تیرے درد سے مجھے درد ہوتا ہے
دوستی کسی وجہ سے کسی مقصد کیلئے نہیں کی جاتی مگر جب یہ ہو جاتی ہے زندگی کا مقصد اور جینے کی وجہ بن جاتی ہے
ناقابل اعتماد دوست سے تنہائی لاکھ درجہ بہتر ہے
کتنی خوبصورت ہو جاتی ہے نہ زندگی جب دوست، محبت اور ہمسفر ایک ہی انسان ہو
انسان کو اُس کی بُرائیوں سے سمیت قبول کرنے والاہی اُس کا سچا دوست ہوتا ہے۔کیونکہ خوبیا ں تو دُشمن کی بھی متاثر کرتی ہیں
اچھا دوست ریاضی کے صفر کی طرح ہوتا ہے جس کی اپنی کوئی قیمت نہیں ہوتی پر وہ جس کے ساتھ جڑ جائے اُس کی قیمت دس گناءبڑھ جاتی ہے
. دوست کی غلطی ریت پر رکھو تا کہ پانی اُسے مٹا دے ۔اور دوست کے احساس پتھر پر لکھو تا کہ کوئی اُسی مٹا نہ سکے
. دوستی کا بھر م صرف وہ لوگ رکھ سکتے ہیں جن کےوجود میں سمندر جتنا دل ہو
. اگر دوستی کا رشتہ نہ بنا ہوتا تو انسان کبھی یقین نہ کرتاکہ اجنبی لوگ اپنوں سے زیادہ پیارے ہو سکتے ہیں
. جس کو ایسے دوست کی تلاش ہو جس میں کوئی خامی نہ ہو ایسے لوگ ہمیشہ دوستوں سے محروم رہتے ہیں
. جب آپ عروج پر ہوتے ہیں تب آپ کے دوستوں کو پتہ چلتاکہ آپ کون ہیں اور جب آپ زوال پر ہوتے ہیں تو آپ کو
پتہ چلتا ہے کہ دوست کون ہیں
. اچھے وقت سے زیادہ اچھا دوست عزیز رکھو کیونکہ اچھا دوست بُرے وقت کو بھی اچھا بنا دیتا ہے
. ایک دوست نے دوسرے دوست پوچھا دوست کا مطلب کیا ہوتا ہے ؟دوست نے مسکر کر کہا پاگل ایک دوست ہی تو ہوتا ہے جس کا کوئی مطلب نہیں ہوتا اور جہاں مطلب ہو وہاں دوست نہیں ہوتا۔
. دوست کے ساتھ اُس نمک کی طرح رہو جو کھانے میں تو دکھائے نہیں دیتا لیکن اگر نہ ہوتو اُس کی کمی بہت محسوس ہوتی ہے
. محبت اور دوستی یہ دو چیزیں ہیں جو ہر طوفان کا مقابلہ کر سکتی ہیں مگر ایک چیز ان دونوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر سکتی ہے وہ ہے غلط فہمی
. دوست بنانے سے پہلے کبھی کسی کے چہرے کو مت دیکھو بلکہ اس کے اخلاق اور چاہت کو دیکھو کیونکہ اگر سفید رنگ میں وفا ہوتی تو نمک زخموں کی دوا ہوتی !!
. دوست ہو یا پرندہ دونوں کو آزاد چھوڑ دو لوٹ آیا تو تمہارا نہ آیا تو تمہارا تھا ہی نہیں
. زندگی لمبی ہے دوست بناتے رہو دل ملے یا نہ ملے مگر ہاتھ ملاتے رہو
. مجھے نہیں پتا کہ میں ایک بہترین دوست ہوں یا نہیں لیکن مجھے پورا یقین ہے جن کے ساتھ میری دوستی ہے وہ بہترین ہیں
. اوپروالا جنہیں خون کے رشتے میں باندھنا بھول جاتا ہے انہیں سچا دوست بنا کر اپنی بھول سدھار لیتا ہے
محبت نے دوستی سے کہا میرے ہوتے ہوئے تمہار ا کیا کام ۔دوستی نے جواب دیا ! میں اُن لبوں کی مسکراہٹ ہوں جن کی آنکھوں میں تم آنسوں چھوڑ جاتے ہو
21 Best Quotes about Friendship in Urdu