اپنے قرابت داروں کی کمزوریاں اُچھالنے والے دوسروں کی عزتوں پر باتیں بنانے والے خود کو خاندانی اور دوسروں کو کمتر سمجھنے والے کبھی بھی عزت دار نہیں ہوتے
ہم اتنا زور اپنے آپ کو دُرست کرنے میں نہیں لگاتے جتنا زور دوسروں کو اپنے سے زیادہ غلط ثابت کرنے میں لگاتے ہیں
لوگوں کو اپنی اچھائیاں بتا بتا کر ان کے ساتھ رہنے کی بھیک مت مانگیں اپنی کچھ برائیاں بتا کر دیکھیں کون کون ساتھ چلتا ہے سب معلوم ہوجا ئے گا
جو رشتے تمہیں تکلیف دیں اُن سے دوری اختیار کر لو وہ خود لوٹ آئیں گے مگر اُس وقت جب وہ تمہارے دل سے اُتر چکے ہوں گے کیونکہ وہ تمہاری قدر سے نہیں بلکہ پچھتاوے سے لوٹتے ہیں
اپنی ذات میں ایک ایسا انسان ڈھونڈو جسے صرف اپنے لیے ہی نہیں دوسروں کے لیئے بھی جینا آتا ہو
زبان دراز لوگوں سے ڈرنے کا کوئی فا ئدہ نہیں وہ تو بول بال کے اپنی بھڑ اس نکال لیتے ہیں لیکن ڈرو اُن لوگوں سے جو سہہ جاتے ہیں کیونکہ وہ معاملہ خداکے سپرد کر دیتے ہیں جہاں نا انصافی کی کوئی گنجائش نہیں وہاں دیر ہے اندھیر کبھی نہیں
چھری سے ہی نہیں لفظوں سے بھی ذبح کیا جاتا ہے گولی ہی صرف ہلاک نہیں کرتی رویے بھی مار دیتے ہیں گولی اور چھری دنیا سے تعلق ختم کرا دیتی ہے لیکن لفظوں کی کاٹ اور رویوں کی مار حلق کا پھندا بن کر نہ جینے دیتی ہے اور نہ مرنے
کتنے عظیم ہوتے ہیں وہ لوگ جودوسروں کا دُکھ اپنے دل میں سمو لیتے ہے لیکن اپنے غم صرف اپنے رب کو ہی بتاتے ہیں
درست راستہ اس وجہ سے نہ چھوڑ یں کہ اس کے راہی کم ہیں حق کا سفر تنہا تو ضرور کر دیتا ہے مگر اس تنہائی میں عجیب سا لطف بھی ہوتا ہے
انسان حاصل کی تمنا میں لا حاصل کے پیچھے دوڑتا ہے اس بچے کی طرح جو تتلیاں پکڑنے کے مشغلے میں گھر سے بہت دور نکل جاتا ہے نہ تتلیاں ملتی ہیں نہ واپسی کا راستہ
خوبصورت عمل انسان کی شخصیت بدل دیتا ہے اور خوبصورت اخلاق انسان کی زندگی
اپنے جسم کو ضرورت سے زیادہ مت سنوارو اسے تو مٹی میں مل جانا ہے سنوار نا ہے تو اپنی روح کو سنوارو کیونکہ اسے رب کے پاس جانا ہے
اگر ابھی وقت سخت ہے تو کل آسان ہوجائے گا لیکن اپنی سختی میں یہ کافی رشتوں کی سچائی سامنے لے آتا ہے
اگر ہم یہ کہنے کے بجائے دیواروں کے بھی کان ہوتے ہیں یہ کہنا شروع کر دیں فرشتوں کے ہاتھ میں بھی قلم ہے تو ہمیں لوگوں سے زیادہ اللہ کی فکر ہو جا نگی
جب آپ جوانی میں بچوںکو وقت نہیں دیتے تو بچےبڑھاپے میں آپ کو وقت نہیں دیتے
Sandeep Maheshwari 10 best Quotes (2019) [ads1] Do you Know Who is Sandeep Maheshwari and Why He is so popular? If No, Then this Articles will absolutely give you an overall idea. Sandeep Maheshwari is a is one of the fastest rising successful businessperson and talented motivational speaker in India. He is one of the favorite personalities of many…
Boltay Alfaz Best Urdu Quotes These quotes offer wisdom, inspiration, and a new perspective on life and its challenges( Best Urdu Quotes). These life quotes in Urdu offer valuable lessons and reminders about the important things in life, and they continue to inspire and impact people of all cultures and backgrounds. Merny K Bd Jetni…
Top 10 Dil Quotes Dil, often referred to as the heart, encapsulates the most profound and intricate emotions that define our human experience. Dil quotes delve into the vast spectrum of feelings, from the tender warmth of love to the pangs of longing and the intensity of passion. These quotes beautifully articulate the complexities of…
Powerful Quotation Un logon k sath milny main,buhat ahtyat ki Zarorat hai ,jin k Alfaz on k kirdar k mutabik na hun Agar abhi waqat Sakhat hai tu kal aasan ho jaye ga,Laikn apni sakhti main ye kaafi rishtun ki sachai samny ly aata hai Bary Bazurg kah gaye hain k,Hathun ki lagai Dantun say…
This post is a powerful reminder that we can’t control everything that happens to us in life, but we can control how we react to it ( Deep Feeling Quotes In Urdu Hindi ) . It’s all about having a positive outlook and making the most of what we have. This post inspires us to…