Khalifa Haroon Rasheed amazing story

Khalifa Haroon Rasheed amazing story!!

Khalifa Haroon Rasheed amazing story

Khalifa Haroon Rasheed amazing story

خلیفہ حارون رشید کی قناعت پسندی پر بہترین سبق آموز کہانی،جسے پڑھتے ہی آپ ان کی دانش مندی کے قائل ہو جائیں گے،،

Khalifa Haroon Rasheed amazing story

 

خلیفہ حارون رشید کا نام تو آپ نے سنا ہی ہو گاجو بھیس بدل کر اپنے رعایا کی خبر گیری لیا کرتا تھا۔ایک دفعہ اس نے ایک شخص کو دریا میں مچھلیاں پکڑتے دیکھا،اور اس سے پوچھا کہ ابھی تک کوئی مچھلی ہاتھ میں آئی کہ نہیں۔۔۔

اس نے کہا کی ابھی تک کوئی نہیں آئی

خلیفہ نے پوچھا کی کوئی امید ہے؟

وہ کہنے لگا شام تک تین مچھلیاں پکڑ ہی لوں گا۔۔

خلیفہ نے مچھیرے سے پوچھا تین ہی کی کیوں امید ہے تمہیں؟؟

اس نے جواب دیا کہ برسوں ہو گئے ہیں،قدرت میرے حصے میں روز تین مچھلیوں کا انتظام کر دیتی ہے۔۔جیسے ہی تین مچھلیاں پکڑ لیتا ہوں گھر چلا جاتا ہوں،،خلیفہ کو اس کی باتوں میں دلچسپی محسوس ہونے لگی پوچھا کہ تم ان تین مچھلیوں کا کیا کرتے ہو؟؟

مچھیرے نے جواب دیا ایک مچھلی گھر میں پکا لیتے ہیں اور جو باقی ٢ بچتی ہیں ،بیچ کر زندگی کی ضروریات پوری کرتا ہوں۔۔خلیفہ کچھ دیر سوچنے کے بعد بولے مجھے اپنا حصہ دار بنا لو،مگر اس نے یہ کہ کر انکار کر دیا کے میرا گزارا ہو رہا ہے میں حصہ داری نہیں چاہتا۔

خلیفہ نے اسے سمجھایا کہ میرا ان تین مچھلیوں میں کوئی حصہ نہیں ہو گا،اس کے علاوہ جو مچھلیاں تم پکڑوں گےاس کاایک حصہ میرا اور باقی تین حصے تمہارے ہوں گے۔۔مچھیرا مان گیا۔

خلیفہ نے نئے جال،اور ضروری سامان کے لئے اسے کچھ سکے دیے اورکہا کہاگر میں یہاں نہ آ سکوں تو مجھے ،بغداد میں ملنے آجانا۔میرا نام ہارون رشید ہے۔اللہ کی قدرت سے خلیفہ کی پارٹنر شپ کی وجہ سے کافی برکت ہونے لگی۔مچھلیاں پکڑنے والا اپنی تین مچھلیاں الگ کر لیتا۔بقایا مچھلیاں فروخت کرتا اور باقی کا ایک حصہ خلیفہ کا رکھ لیتا۔

وہ شخص خلیفہ کی اشرفیاں ایک برتن میں جمٰع کرتا گیا،کافی عرصہ گزر گیا۔وہ فکرمند ہونے لگا کیسا انسان ہے میرے ساتھ کاروبار میں شراکت کر کے کبھی واپس نہیں آیا۔

آخر ایک دن اس نے اشرفیوں کا برتن اٹھایا ،اور بغداد روانہ ہو گیا۔وہاں پہنچ کر لوگوں سےہارون رشید کا پتا پوچھا۔اور محل تک پہنچ گیا اور محل کی شان و شوقت دیکھ کر بہت حیران ہوا۔اور جب اسے خلیفہ سے ملوایا گیا تو خلیفہ نے اسے پہچان لیا،،

محبت سے اسے پاس بٹھایا،اور مسکراتے ہوئےپوچھا کیسے آنا ہوا؟؟اس نے جھجکتے ہوے کہا آپ کا حصہ لے کر آیا تھا۔

خلیفہ بہت خوش ہوا اور اپنا حصہ اسے دے دیا ،اور بتایا کہ میں بہت حیران ہوا کہ قدرت نے کیسے تمہارے حصے میں صرف ٣ مچھلیاٰٰں لکھیں تھیں،تم قناعت پسند بھی تھے،میں نے تیرے ساتھ کاروبار میں قسمت کی شراکت کی تھی،اور تم نے دیکھ لیا کہ تمہاری قسمت

میں اور بھی زیادہ لکھا تھا،

Khalifa Haroon Rasheed

Similar Posts