jeena best 14 quotes in urdu with images
jeena best 14 quotes in urdu with images
زندگی جینا ہر انسان جی ہی رہا تھا مگر ہر انسان کا اپنا اپنا انداز ہے کوئی اپنے لیئے جیتا ہے کوئی دوسروں کیلئے اصل زندگی تو ہے دوسروں کیلئے جینا یعنی آپ نے جتنی سانسیں بھی لیں ان میں آپ نے دوسروں کیلئے کیا کیا ۔کس کیلئے بھلائی کی کس کا بھلا چاہا اکثر ہم سوچتے ہیں زندگی ہمیں خدا نے دی ہے تو اسے کس طرح جینا ہے یہ بھی ہم خود طے کریں گے ہم کسی اور کیلئے کیوں جییں اصل میں ایسے لوگ کبھی زندگی کا راز جان ہی نہیں پاتے زندگی میں ہم جو لوگوں کو دیتے ہیں وہی چیزیں لوٹ کرآتی ہیں چاہیے وہ دُکھ ہو یا سُکھ کبھی سُنا ہے کہ کسی نے کسی کا بھلا کیا ہو اور بدلے میں اُس کا بُرا ہوا ہو نہیں ایسا کبھی بھی نہیں ہوا آج تک۔اور آپ نے اکثر دیکھا ہو گا بہت سے لوگ بہت تکلیف میں زندگی گزار رہے ہوتے ہیں اور اُن کی پچھلی زندگی میں کچھ ایسا ضرور اُنہوں نے کیا ہوتا جس کا خمیازہ وہ بھگت رہے ہوتے ہیں اصل جینا تو دوسروں کیلئے ہوتا ہے کسی کے دُکھ درد میں اُس کا ساتھ دیں اُس کی مدد کریں اس بڑی نیکی کوئی بھی نہیں ہو سکتی ہے