Hum asy kiyoun hain || hum achy hain ya bury.
Hum asy kiyoun hain
ایک بیج کو درخت بننے میں وقت تو لگتا ہے
ایک بیج کو درخت بننے میں ایک عرصہ تو لگتا ہے اسی طرح سے
ایک انسان اپناکردارخود بناتا ہے کوئی بھی شخص ایک دم سے بُرا ایک دم سے اچھا نہیں ہوتا
اُسے اپنا کردار بنانے میں ایسے ہی وقت لگتا ہے جیسے ایک بیج کو ( Urdu Quotes )درخت بننے میں
ہم اچھے ہیں یا بُرے
ہم اچھے ہیں یا بُرے ہم خود ایسے کیوں ہیں کیا ہم نے خود کو ایسے بنایا ہے
نہیں ہمیں جیسا ماحول ملا ہم ویسے ہی بن گئے جیسے کہ ہم نے اکثر اپنے ارد گرد ایسے لوگ دیکھے ہوں گے
جو زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہوتے مگر اُن کا رہن سہن کھانا پینا اُٹھنا بیٹھا ایسا ہوتا کہ وہ پڑھے لکھوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے ہیں
اور کچھ لوگ ایسے بھی دیکھے ہوں گے جو بہت زیادہ تعلیم یافتہ ہوتے ہیں مگر اُن کا اُٹھنا بیٹھنا کھانا پینا بات کرنے کا اندا زسب گواروں سے جیسا ہوتا ہے
کیوں؟ کیونکہ یہ سب ماحول کی وجہ سے ہے
پڑھے لکھے لوگوں کے ساتھ رہ کر ایک ان پڑھ بھی پڑھے لکھے لوگوں جیسا برتاؤ کرتا ہے اور
ان پڑھ گوار اور جاہل لوگوں کے ساتھ رہ کر بھی ایک پڑھا لکھا ان جیسا ہی بن جاتا ہے
[ads4]
خود کو بدلنا ہے تو اپنا ماحول بدلو
ایک بادشاہ اپنے بیٹی کے ساتھ صبح سویرے سیر کیلئے ندی کے کنارے ٹہل رہا ہوتا ہے اور باپ بیٹی ٹہلتے ٹہلتے دور نکل جاتے ہیں
اور وہاں پر ایک عجیب منظر دیکھتے ہیں کہ بھیڑیں چرانے والا جہاں سے بھیڑیں پانی پی رہی ہوتی ہیں وہیں سے خود بھی وہ میلا ( Life Quotes In Urdu )پانی پی رہا ہوتا ہے
بیٹی کہتے ہے ابا جان کیا اسے اتنا بھی نہیں پتا کہ یہ گندہ پانی ہے پینے کے قابل نہیں ہے پھر بھی وہ پی رہا ہے ایسا کیوں
تو باپ نے کہا بیٹی یہ سب ماحول کا اثر ہے بیٹی نہیں مانی نہیں بابا کوئی اور وجہ ہے خیر بادشاہ نے کہابیٹی ہم اس کا ماحول اگر بدل دیں تو اس کا زندگی گزارنے کا انداز بھی بدل جائے گا
بادشاہ اُسے شخص کو اپنے گھر لے گیا اُسے اپنے محل میں رکھا اپنے ساتھ کھانا کھلایا اپنے طرح جینے کا سارا ماحول دیا
کچھ عرصے بعد اُس شخص کا زندگی گزارنے کا انداز بدل گیا ایک دن صبح کو ناشتے کی ٹیبل پر بادشاہ نے چپکے سے اُس کے گلاس میں مٹی کا ایک چھوٹا سا ڈھیلا ڈال دیا جس سے پانی گدھلا ہو گیا
؎اُس شخص نے جب یہ پانی دیکھا تو گلاس ایک سائیڈ پر رکھ دیا اور کہا میں اتنا گندا پانی نہیں پیوں گا تب بادشاہ نے بیٹی سے کہا بیٹی دیکھو یہ وہی شخص ہے
جو بھیڑوں کے ساتھ پانی پی رہا تھا اور آج اس کا ماحول بدلا تو اس کی زندگی بدل ہی بدل گئی۔