Hasad ko kesy Khatam karain
Hasad ko khatam karain
Hasad ko khatam karain
حسد نیکیوں کو ایسے کھاتا ہے جیسے لکڑی آگ کو
ہمارے معاشرے میں یہ بات عام ہو چکی ہے کہ دوسروں کو دی گئی نعمتوں سے لوگ حسد کرنا شروع کر دیتے ہیں،کسی کا عیش و آرام دیکھ کر صدمے میں چلے جانا عام بات بن چکی ہے
لوگ تو اب یہ بھی گوارا نہیں کرتے کہ ان کا بھائی اتنی نعمتوں کے ساتھ کیوں زندگی گزار رہا ہے،وہ یہ آرزو کرتا ہے کہ بھائی کی نعمتیں چھین کر مجھے مل جائیں
اسی آرزو میں وہ گناہ گار ہوتا چلا جاتا ہے،اور اپنی زندگی کو جہنم بناتا چلا جاتا ہے ،
حاسد کی سزا
حاسد دنیا اورآخرت دونوں میں سزا وار ٹہرتا ہے،وہ حسد کی وجہ سے اپنی زندگی برباد کرلیتا ہے،حسد کے باعث وہ ذہنی مریض بن جاتا ہے،اپنے ہی ہاتھوں اپنی ذندگی کی موجودہ نعمتوں کو نظر انداز کر کے ذیادہ کی لالچ میں اپنا سکون کھو بیٹھتا ہے
ایسا شخص نہ تو دنیا میں خوش رہ پاتا ہے بلکہ اپنی آخرت کو بھی تباہ کر لیتا ہے ،حسد کرنے والے کو اللہ بھی ناپسند کرتا ہے،کیوں کہ وہ خدا کی دی گئی نعمتوں سے حسد کرتا ہے
انسان حسد کن چیزوں سے کرتا ہے
عام طور پر خواتین حسد کا شکار دکھائی دیتی ہیں،وہ خود سے زیادہ اچھے مکان،کپڑے،شہرت،قسمت،جائیداد ،دولت اور خوبصورتی سے حسد کرتی ہیں اور ڈپریشن کا شکار بھی زیادہ نظر آتی ہیں
حسد سانپ کے زہر سے بھی زیادہ خطرناک ہے، سانپ اپنے زہر سے نہیں مرتا ،لیکن حاسد کو حسد ختم کر دیتا ہے
حسد ایک غیر ضروری بوجھ ہے ،جسے اُٹھاتے اُٹھاتے انسان بیمار پڑ جاتا ہے،ڈپریشن اور بلڈ پریشر کا مریض بن جاتا ہے
حسد کا علاج
شیطان انسان کا شروع ہی سے بد ترین دشمن رہا ہے،انسان اسی کے ورغلانے پر دوسروں کی نعمتوں سے ،جلن محسوس کرنے لگتا ہے،حسد پر بہت سی احادیث بھی بیان کی گئیں ہیں
حسد سے بچنے کا بہترین حل محنت ہے،اور محنت کا حکم تو رسول اللہ نے بھی دیا ہے،اللہ کسی کی محنت کا پھل نہیں رکھتا
اگر انسان محنت کرے تو تمام نعمتوں سے وہ بھی فائدہ لے سکتا ہے،لیکن انسان کو یہ بھی یاد رکھنا چاہیئے ،کہ اسے ملتا وہی ہے جو اس کے لئے بہتر ہوتا ہے