Motivational urdu quotes
Motivational urdu quotes
اگر سایہ قد سے اور
باتیں اوقات سے بڑی ہونے لگیں
تو سمجھ جاؤ سورج ڈوبنے ہی والا ہے
اُٹھنا خود ہی پڑتا ہے
تھکا ٹوٹا بدن اپنا
جب تک سانس چلتی ہے
کوئی کندھا نہیں دیتا
سچائی سے کمائی ہوئی دولت ہر طرح سے
سُکھ لاتی ہے زندگی میں اور
دھوکے سے کمائی ہوئی دولت دُکھ ہی دیتی ہے
جب نیا کام کرنے کی ہمت نہ ہو تو
سمجھ جاؤ زندگی فضو ل ہو گئی ہے
ایک غلطی آپ کا تجربہ بڑھا دیتی ہے
اور تجربہ زندگی میں
مزید غلطیاں کم کر دیتا ہے
رات چاہے جتنی چاہے اندھیری ہو
سورج کے طلوع ہوتے ہی
ختم ہو جاتی ہے
بُرائی چھوڑنے سے زیادہ
اچھائی کو اپنانے پر دھیان دو کیونکہ
من میں اچھائی آجائے تو
بُرائی خود بخود چلی جاتی ہے
زندگی اُس وقت ٹھیک ہوتی ہے
جب آپ خود ٹھیک ہوتے ہیں
اگر انسان اپنے سے امیر کو دیکھ کر
شکوہ کرنے کی بجائے اپنے سے غریب کو
دیکھ کر شکر کرنے لگ جائے
تو اس کی پریشانیاں حل ہونے
لگ جائیں
ندامت اور توبہ کا ایک آنسواس مقام تک لے جاتا ہےجہان پہنچنے کیلئے برسوں کی محنت اورعبادت درکار ہوتی ہے
Motivational urdu quotes