تجربہ وہ کنگھی ہے جو زندگی میں اس وقت ہاتھ آتی ہے جب بال جھڑ چکے ہوتے ہیں
بانٹنے سے خوشیاں اس طرح بڑھتی ہیں جس طرح زمین میں بویا ہوا بیج پوری فصل بن جاتا ہے
آپ اکثر ان لوگوں کو ڈھونڈتے ہیں جن سے آپ محبت کرتے ہیں اور ان سے بے خبر جو آپ سے محبت کرتے ہیں
بعض اوقات آپ جن لوگوں کو بہت زیادہ اہمیت دے دیتے ہیں تو اُن کے نزدیک آپ کی کوئی اہمیت ہی نہیں رہتی
زندگی میں جب کبھی ہمارا خود سے سامنا ہوتا ہے تو سمجھ آتا ہے کہ ہم نے دوسروں کی خاطر اپنا کتنا دل دکھا یا ہے
حال پوچھ لینے سے حال ٹھیک نہیں ہو جاتا بس ایک تسلی سی ہو جاتی ہے کہ اس دنیا کی بھیڑ میں کوئی اپنا بھی ہے
جو آپ سے محبت کی صفا ئیاں اور ثبوت ما نگے تو اُسے وہیں پر چھوڑ دو کیونکہ جس کو یقین ہو وہ ثبوت نہیں ما نگتا اور جس کو شک ہو وہ ثبوت پر ثبوت ما نگتا رہے گا اور شک ایک ایسا روگ ہے جس کا کوئی علاج نہیں
میاں بیوی کو ایک دوسرے پر اتنا بھروسہ ہونا چاہیے ہے کہ ہر بات پر صفائیاں نہ دینی پڑیں
موت بر حق ہے مگر میری گزارش یہ ہے زندہ انسانوں کا جنازہ نہ اُٹھایا جائے
ہر رشتے کی قدر کیجئے اور خوب کیجئے ایک ایک کر کے سب نے چلے جانا ہے پیچھے بس حسرتیں اور یادیں رہ جاتیں ہیں
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو فراموش نہ کیا جائے تو کچھ لکھو جو پڑھا جائے اور اگر ایسا نہ ہو سکے تو کچھ ایسا کرو جو لکھا جائے
کچھ بے انتہا محبت سے اعتماد عزت احترام خلوص سے بھی اپنے نہیں ہوتے شاید انہیں محبت کی طلب ہی نہیں ہوتی
کبھی کبھی ہم خود سے بھی اتنا دور ہو جاتے ہیں کہ چاہتے ہوئے بھی اپنے من میں جھانک نہیں پاتے یہ بیزاری کی ایک کیفیت ہی نہیں بلکہ مکمل اذیت ہے
معمولی معمولی باتوں کو دل میں رہا ئش نہ دیں کیوں کہ اگر یہ دل کے مکین بن جائیں تو بڑے بڑے رشتے مسافر بن جاتے ہیں
بے شک گزرتے زندگی کے لمحے جو سبق سکھاتے ہیں وہ سبق کوئی اسکول نہیں سکھا سکتا
کسی کا دل چیر کر ہم نے دیکھا نہیں ہوتامگر وقت اور تجر بہ یہ اندازہ کرنا تو سکھا دیتا ہےکہ کون دل سے کچھ کہہ رہا ہےاور کون صرف زبان سے
Hindi and urdu quotes زندگی کانٹوں کا سفر ہے ,اور حوصلہ اس کی پہچان ہے ,بنے بنائے راستوں پر تو سبھی چلتے ہیں پر جو دوسروں کیلئے راستہ بنائے وہی انسان ہے Zindagi Kaanton Ka Safar HaiAurHosla Is Ki Pehchan Hai Banay Banaye Raastoon Par To SabhiChaltayHainPar Jo Doosron KeLiye Rasta Banaye Wohi Insaan Hai…
Neem ky faidy story of Hakeem Luqman in urdu نیم کے فائدےکہانی حکیم لقمان کی Neem ky faidy story of Hakeem Luqman in urdu نیم ایک ایسا درخت ہے جس کے فوائد کے بارے میں شاید ہی کوئی ایسا ہو جو نہ جانتاہو۔ نیم کا ذائقہ جتنا کڑوا ہے اس کے فوائد اس سے بھی…
[highlight color=”blue”]Sanp jesy log Best quotes[/highlight] Aj k door mein jesy jesy insaan taraki karta jaraha hai ,ic ka dil bhi Machini hota jaraha hai aj k door mein mukhlis insaan dhundna buhat mushkil hai,Aap ney dekha hu ga k ju log Aap k zayada qareeb hoty hain wohi aksar dukh puhnchaty hai keyon…
Quotes of the Day in Urdu (Dil Mein Bus Jane Wali Batein) The best quotes contain messages that provide wisdom we can carry with us every day and inspire us to be our best selves. Let these words( Dil Mein Bus Jane Wali Batein ) fill you with hope and give you the motivation to…
These inspirational quotes about women remind us of the strength, resilience, and beauty of all women . (Quotes About Women)This quote reminds us that women are resilient and powerful, and that they can face any challenge that comes their way with grace and strength( Women Empowerment). This poste celebrates the beauty and strength of all…