Qeemti Batein Urdu Quotes Collection
Qeemti Batein Urdu Quotes Collection, Baaz dafa aik line insan ki zindagi ko badal dyti hai. kuch batein asi hoti hain janhein bar bar parhne ka man karta hai aur usy jab bhi parha jata hai ya suna jata hai to ajeeb se kafiyat aur saroor aata hai. is post mein asi he baaton ki collection upload kar raha hon jysi parh kar aur sun ki ap ki life mein zaroor change aaye ga.
چھوٹی چھوٹی نیکیا ں کرنے سے گریز نہ کرو کیونکہ
کڑکتی دھوپ میں ابر کا اک ٹکڑا بھی ابر رحمت
ثابت ہوتا ہے چاہے وہ برسے یا نہ برسے
دلچسپی کو طلب مت بننے دو کیونکہ طلب
کی شدت بڑھ کر ضرورت بن جاتی ہے
اور ضرورت بڑھ کر کمزوری
جو عزت کرناجانتا ہے محبت کرنے کا
اہل وہی ہوتا ہے
محبت پر عزت کو فوقیت ہے
اور جس نگاہ میں عزت نہیں وہ محبت
کے رنگ بھرنے کےلائق ہی نہیں ہوتی
اچھے انسانوں کی توفہرست بنائی جا سکتی ہے برے
انسانوں کی نہیں وہ بیشمار
ملتے ہیں اور ہر جگہ ہوتے ہیں
آدمی اچھا تھا
یہ الفاظ انسان کو تب ملتے ہیں
جب سماعتیں سننے کے قابل نہیں رہتیں
خدارا ! زندہ لوگوں کی قدر کیحئے
اگر آپ کمرہ امتحان میں بیٹھے ہی نہیں
امتحان نہیں دیا تو نتیجے میں
آپ کا نام کیونکر ہوگا ؟
بڑے نتائج بڑے امتحانوں کے بعد ملتے ہیں
دُعائیں دینے والے سے بڑھ کر دُنیا میں سخی نہیں
اور دُعائیں سمیٹنے والے سے بڑھ کر دُنیا میں
کوئی دولت مند نہیں
زمیں اور اہل زمین کے درمیان
بکھری اچھی باتوں اور عادتوں کو
ایسے چنو جیسے پرندے زندگی کے لیے رزق چنتے ہیں
سفر شوق میں کیوں کا نپتے ہیں پاؤں ترے
آنکھ رکھتا ہے تو پھر آنکھ چراتا کیا ہے
عمر بھر اپنے گر یباں سے الجھنے والے
تو مجھے میرے ہی سائے سے ڈراتا کیا
چار چیزوں کو چار چیزوں سے دھویاکرو
زبان کو ذکر سے آنکھوں کو آنسوؤں سے
گناہوں کو استغفار سے اور دل کو خوف خداسے
اپنے اخلاق اور کردار کو ہمیشہ عمدہ رکھو
کیوں کہ اس سے خون اور
خاندان کی پہچان ہوتی ہے
توڑنا نہیں جوڑنا سیکھو کیوں کہ توڑنے
والوں کی حویلیاں ویران اور جوڑنے والوں
کی قبریں بھی آباد رہتی ہے
انسان اس وقت آزاد تھا جب فون تار
کے ساتھ بند ھا ہوا تھا
جب سے فون آزاد ہوا ہے اس نے انسان
کو اپنے ساتھ باندھ لیا ہے
دولت ایک ایسی تتلی ہے جسے
پکڑتے پکڑتے آدمی اپنوں سے
بہت دور نکل جاتا ہے
ہم ایک ٹرانسمشن ٹاور کی طرح ہیں
جہاں سے ہمارے خیالات
اور فیلنگز سگنلز کی طرح یونیورس
کی طرف جاتے ہیں اور وہاں
سے اسی فریکونسی والی چیزوں کو زندگی میں لے آتے ہیں
امیر آدمی غصہ کرتا ہے تو لوگ کہتے ہیںصاحب کا بی پی ہائی ہوگیا ہےجب غریب آدمی غصہ کرتا ہے تو کہتے ہیںاس کا دماغ خراب ہوگیا ہے