Relationship Quotes
Relationship Quotes
گُن(خوبیاں)
سب سے پہلے اُس کے گُن دیکھیں اُس کی خوبیاں دیکھیں
مگر ہم لوگ بلکل ایسا نہیں کرتے ہم لوگ کیا کرتے ہیں اُس کا چہرہ دیکھتے ہیں جو صرف باہر سے خوبصورت دیکھتے ہیں اور زیادہ تر اُسی کو ہی موقع دیتے ہیں مگر جیسے جیسے وقت گزرتا ہے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ یہ انسان اندر سے کیسا ہے ہمیں بس اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ
چہرہ بدل جاتا ہے مگر آپ کی خوبیاں آپ کے گُن نہیں بدلتے
لوگوں کے کردار پر باتیں کرنا بند کریں سب سے پہلے اُن کے گُن دیکھیں کہ
وہ اندر سے کیسا ہے
قربانی
انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس حد تک سیکری فائز کر سکتا ہے
جو انسان قربانی نہیں دے سکتا
کسی بھی چیز کی وہ کچھ بھی نہیں کر سکتا زندگی میں
ہمیں ایسے رشتوں سے دور ہی رہنا چاہیے جن میں مطلب پرستی ہو
ضرورت پڑنے پر آپ کا حال تک نہ پوچھیں
ہمیں وہ رشتہ نبھانا چاہیے
کہ چہرہ دیکھتے ہی سمجھ جائیں کہ ہم کسی تکلیف سے گزر رہے ہیں
انہیں سمجھانے کیلئے لفظوں کی ضرورت ہی نہ پڑے اور بنا مانگے وہ مدد کیلئے
ہاتھ بڑھا دیں ( relationship quotes )
کردار
انسان کو پہچاننے کا تیسرے اصول ہے
اُس کا کر دار آپ کو اُس انسان سے
بلکل دوستی نہیں کرنی چاہیے جس کا کردار داغ دار ہو
کیونکہ جب آپ بد کردار لوگوں کے ساتھ اُٹھتے بیٹھتے ہیں
تو آپ کی گنتی بھی ایسے ہی لوگوں میں ہونے لگتی ہے
تو ہمیں اُنہیں لوگوں کے ساتھ میل ملاپ رکھنا چاہیے جن کا کردار اچھا ہو
عملانسان اپنے عمل سے پہچانا جاتا ہے کہتے ہیں کہ اگر کسی کا مستقبل دیکھنا ہو توتو دیکھو وہ آج کل کن کاموں میں مصروف عمل ہےکچھ لوگ صرف باتیں کرتے مگر عمل نہیں کرتے جو لوگ اپنے قول و فعلکے پکے ہوں اور جو ٹھان لیں وہ کر گزریں ایسے لوگ عام انسان نہیں ہوتےجو انسان آپ سے کئی وعدے کرتا ہے مگر پورا ایک بھی نہیں کرتا ہےجو انسان بہت سے اُمیدیں بندھا کر بہت سے خواب دیکھا کر اُسے پورا کرنے کی کوشش بلکل نہیں کرتا ایسے انسان سے دُور رہنا ہی بہتر ہےکیونکہ جو انسان اپنے وعدے کا نہیں ہوا وہ آپ کا کیا ہو گا
Relationship Quotes