Change Bad habits
Change Bad habits
بچہ جب دنیا میں آتا ہے تو وہ اچھا اور برا کچھ نہیں جانتا،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اُس میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوتیں ہیں
بچہ جب اپنی عادات اپنا رہا ہوتا ہے تو وہ اس کا لاشعوری زمانہ ہوتا ہے،اسے پتہ بھی نہیں چلتا اور وہ بُری عادات یا اچھی عادات کا مالک بن جاتا ہے
ایک معاشرہ کسی بھی فرد کی اچھی یا بری عادات میں اہم کردار ادا کرتا ہے ،حالات ،واقعات،گھر ،ماحول جس سے کوئی بھی فرد گزرتا ہے، وہ اپنا نقش اس فرد پر چھوڑ جاتے ہیں
ایک مثال سے سمجھنے میں آسانی ہو جائے گی کہ گھر،ماحول اور واقعات ایک بچے پر کیسے اثر انداز ہوتے ہیں ،ایک بچہ جس سے شیشے کا گلاس ٹوٹ کر گر جاتا ہے ،اور وہ اپنے والدین کو سچ بتاتا ہے کہ گلاس اسی سے ہی ٹوٹا ہے ،تو زیادہ تر والدین بچے کو ڈانٹتے ہیں یا مارتے ہیں۔
اگلی دفعہ اگر بچے سے کوئی چیز ٹوٹ جاتی ہے ،تو وہ ضرور جھوٹ بول دے گا کہ اس نے نہیں توڑی،یوں بچہ گھر سے جھوٹ جیسی بُری عادت سیکھ جاتا ہے ،اسی لئے والدین کو بھی اپنی پرورش پر نظر ثانی کرنی ہو گی،کہ آیا اُن کی پرورش بچوں میں بری عادت کی وجہ ثابت تو نہیں ہو رہی
ہمارے معاشرے میں بہت سے لوگ غصہ جیسی بُری عادت کا شکار بنے ہوئے ہیں ،وہ نہیں جانتے کہ غصہ کیسے کنٹرول کریں،بلکہ لوگوں کو خود ہی بتا رہے ہوتے ہیں کہ یار مجھے بہت ہی غصہ آتا ہے۔یہ کوئی فخر کی بات نہیں آپ کے لئے بہت نقصان دہ چیز ثابت ہو سکتی ہے
اپنی بُری عادات لوگوں کو بتانے سے بہتر ہے کہ ایسی عادات کو چھوڑنے کی کوشش کی جائے ،اگر لوگ جان جایئں کہ یہ بری عادت نقصان پہنچا سکتی ہے ،تو وہ کبھی بھی نقصان کا سودا نہ کرے ،غصے کی وجہ سے بعض اوقات آپ کے قریبی رشتے آپ کو چھوڑ جاتے ہیں
ایک چور اگر چوری کرتا ہے ،اکثر اوقات حالات اس کے زمہ دار ہوتے ہیں،وہ جانتا ہے کہ یہ بُری عادت ہے،لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اسے چوری کا مزا آنے لگتا ہے،وہ اچھے اور بُرے کی پہنچان بھول جاتا ہے
معاشرے کا ایک اچھا شہری ہونے کے ناطے کچھ زمہ داریاں ہم پر بھی عاٰٰئد ہوتیں ،ہیں اگر ہمارےنزدیک کوئی ایسا شخص ہے ،جو حالات کے باعث برائی اختیار کر رہا ہے ،تو اس کو سیدھا راستہ دکھانے کی زمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے
کسی کی غیبت کرنا خواتین کا مشغلہ بن چکا ہے،جو انتہائی خطرناک ثابت ہو رہا ہے ۔جس کی بدولت بہت سے گھر تباہ و برباد ہو چکے ہیں،ایسی عادتیں چھوڑنا بہت مشکل ہے
اگر لوگ یہ جان لیں کہ وہ اپنا نقصان اپنے ہاتھوں سے خود کر رہیں ہیں،اور اس سوچ پر پختہ ہو جائیں تو وہ ضرور اپنے فائدے کے لئے کوشاں نظر آئیں گے
Change Bad habits