Imam Ghazali aqwal
Imam Ghazali aqwal
نفس وہ بھوکا کتا ہے
جو انسان سے غلط کام کروانے کے لئے
اس وقت تک بھو نکتار رہتا ہے
جب تک وہ غلط کام کر وانہ لے
اور جب انسان وہ کام کر لیتا ہے
تو یہ کتا سو جاتا ہے لیکن سونے
سے پہلے ضمیر کو جگا جاتا ہے
امام غزالی کا فرمان ہے
جو غلطی کر نہیں سکتا وہ فرشتہ ہے
جو غلطی کر کے ڈٹ جائے وہ شیطان ہے
اور جو غلطی کرکے فورا توبہ کر لے وہ انسان ہے
امام غزالی نے اپنے بیٹے کو نصیحت کی کہ
بیٹا دُنیا میں ایمان کے بعد اگر کوئی چیز ڈھونڈنا ہو
تو اچھا دوست ڈھونڈنا کیونکہ اچھا دوست
ایسے درخت کی مانند ہے
جو سایہ بھی دے گا اور پھل بھی
تکلیف کی زیادتی محبت کی کمی کا
باعث بن جاتی ہے
اگر رزق عقل اور دانشوری سے ملتا
تو جانور اور بے وقوف بھو کے مر جا تے
انسان کی تمام پر یشانیوں کی وجہ سے زیادہ
چاہنا وقت سے پہلے چاہنا قناعت پسند ی کی کمی ہے
دنیا نصیب سے ملتی ہے اور آخرت محنت سے
لیکن لوگ محنت دنیا کے لئے اور آخرت کو نصیب پر چھوڑ دیتے ہیں
اللہ تعالی ہم سب کو فکر وعمل کی تو فیق دے آمین
دو آدمیوں کا پیٹ کبھی بھی نہیں بھرتا
طالب علم،اور طالب مال
انسان کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ
وہ اپنے دل اور زبان کو قابو میں رکھے
ہر لکھنے والے نے فنا ہو جانا ہے
لیکن لکھی ہوئی چیز ہمیشہ باقی رہے گی
تو تُو اپنے ہاتھ سے ایسی چیز تحریر کر جا
جس کو قیامت کے دن تُو دیکھ کے خوش ہو جا ئے
سب انسان مرد ہ ہیں زندہ وہ ہے جو علم والے ہیں
سب علم والے سوئے ہوئے ہیں بیدار وہ ہیں
جو عمل والے ہیں تمام عمل والے گھاٹے میں ہیں
فائدے میں وہ ہے جو اخلاص والے ہیں سب اخلاص والے
خطرے میں ہیں کامیاب وہ ہیں جو تکبر سے پاک ہیں
بُرے سلوک کا بہترین جواب اچھا سلوک
اور جہالت کا بہترین جواب خاموشی ہے
اپنے آپ کو سب سے بہتر سمجھ لینا جہالت ہے
ہر آدمی کو اپنے سے بہتر سمجھنا چا ہیے
جو دوست مشکل وقت میں کام نہ آئےاس سے بچو کیونکہ وہ تمہارا سب سے بڑا دشمن ہے