Quotes about life
Quotes about life
ہمیشہ ان لوگوں کی قدر کریں جنہوں نے برے وقت میں آپ کی مدد کی اور ہمیشہ اس برے وقت کے شکر گزار رہیئے جس نے آپ کو آپ کے حقیقی دوستوں سے متعارف کروایا
کاش کچھ لوگوں کو سمجھایا جا سکتا کہ
اچھا لگنے اور ہونے میں فرق ہوتا ہے
نا کامی انسان کے اندر ہوتی ہے
اور وہ اس کو دوسروں میں تلاش کرتا ہے
جو لوگ ہر چیز خوشی سے اللہ کے ہا تھ میں تھما دیتے ہیں
وہ ممکنہ طور پر ہر چیز میں اللہ کا ہاتھ پائیں گے کیونکہ فکر وہاں ختم ہوتی ہے جہاں ایمان شروع ہوتا ہے
جس شخص سے محبت ہوتی ہے نا وہ ملے یا نہ ملے اس جگہ کوئی نہیں لے سکتا پھر چاہے اس سے بہتر یا بہترین بھی ہماری زندگی میں شامل ہو جائے پھر بھی کہیں نہ کہیں کبھی ہمیں اس کھوئی ہوئی محبت کی یاد تڑپاتی ہے اور دل کہتا ہے کہ اگر وہ ہوتا تو کہانی کچھ اور ہوتی
اگر انسان صابر ہو تو اس کے ساتھ کی گئی ہر زیادتی کا جواب عرش سے آتا ہے
رفتار زندگی کچھ یوں بنائے رکھیئے
دشمن کوئی آگے نہ ہو پائے
اور دوست کوئی پیچھے چھوٹ نہ جائے
لفظوں کے چہرے نہیں ہوتے لیکن احساسات کی چاشنی سے مل کر یہی الفاظ جیتے جاگتے وجود بن جاتے ہیں
احساس کا مرنا ماند یا کم پڑ جانا ہی سرد لہجے کیعلامت ہے احساس ہو تو لہجے کبھی سرد نہیں پڑتے سرد رویہ ایسا احساس ہے جو جیسے ہی جاگتا ہے لطیف جذبے سو جاتے ہیں