Valuable words of elders
Valuable words of elders
آج کے دور میں اگر جیب میں
چھید ہو جائے تو
سکے سے پہلے سگے گر جاتے ہیں
نیکی کی قدر کیجئے
یہ جولوگ کہتے ہیں کہ نیکی کا زمانہ نہیں رہا دراصل وہ لوگ انسان سے نیکی کا بدلہ چاہتے ہیں اور جو لوگ صرف اللہ تعالی کی رضا کے لئے نیکی کرتے ہیں ان کے لئے ہر زمانہ ہی نیکی کا ہے
اپنی خوبی ملے تو اسے نکھار نا چاہیے اور خامی ملے تو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے
اگر کوئی محبت کرنے والا شخص
تمہیں نصیحت کرنا چھوڑ جائے تو سمجھ لوتم اپنی اہمیت اُس کی نظروں میں کھو چکے ہو
کسی کی بیٹی پر انگلیاں اُٹھانے سے اچھا ہے
کہ اپنی بیٹی کے نصیب سے ڈرا جائے
بیشک تم جو کرتے ہو وہی تم پاتے ہو
انسان کو خدا تب یاد آتا ہے
جب وہ درد کا مارا ہو
غرض کا مارا ہو
یا پھر مرض کا مارا ہو
کچھ چیزیں بہت دیر بعد بھی پلٹ کر آ جاتیں ہیں
خصوصاً کسی سے بولا ہوا جھوٹ اور
کسی کو دیا ہوا دھوکہ
پیٹ اور غرور بڑھ جائے تو
پھر اپنوں کو گلے لگانا مشکل ہو جاتا ہے
ہر چیز کا اللہ نے وقت مقرر کر رکھا ہے اور جنھیں وہ ہم سے دور کر دیتا ہے ان کا پاس رہنا ہمارے حق میں بہتر نہیں ہوتا ہم اس کی مصلحتیں کبھی نہیں سمجھ سکتے مگر وہ جا نتا ہے کے ہمارے حق میں کیا بہتر ہے اور کیا نہیں
لفظ بد کردار جب بھی آتا ہے
99 لوگوں کے ذ ہنوں میں عورت آتی ہے بس اتنے ہی تعلیم یا فتہ اور اعلیٰ کردار کے مالک ہو گئے ہیں ہم
دولت اور حسن کی لالچ میں کبھی اپنی سیرت خراب مت کرنا کیونکہ دولت دنیا میں ہی ختم ہو جائیگی اور حسن مٹی میں دفن ہو جائیگا لیکن ا چھی سیرت آخرت تک تمہارا ساتھ دے گی
Valuable words of elders